اورنگ آباد،22؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے 8 اضلاع میں دیررات تک کورونا انفیکشن کے کم از کم 687 نئے کیسز کی اطلاع ملی ہے جس سے اس خطہ میں متاثرین کی تعداد 17،000 سے تجاوز کرچکی ہے۔ خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 17،319 جبکہ اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد 641 ہوچکی ہے۔
تمام ضلعی صدر دفاتر سے حاصل سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مراٹھواڑہ علاقے کا اورنگ آباد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے جہاں 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ایک ہی دن میں سب زیادہ سے زیادہ نو اموات ہوئیں۔ ضلع ناندیڑ میں 32 کیسز اور دو اموات ،بیڈ میں 44 کیسز اور دو اموات، عثمان آباد میں 20 کیسز، لاتور میں 68 کیسز اور ایک اموات ، ضلع ہنگولی میں سات کیسز اور دو اموات اور ضلع پربھنی میں 43 کیسز اور ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔